حیدرآباد،الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایم کیوایم درازی عمرو صحت و سلامتی کیلئے بکروں کا صدقہ

بدھ 17 ستمبر 2014 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے 61 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایم کیوایم حیدرآباد زون اور تمام سیکٹرز وشعبہ جات کی جانب سے الطاف حسین کی درازی عمرو صحت و سلامتی کیلئے بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی سیدوسیم حسین نے زونل آفس پر بکروں کا صدقہ دیا اورجبکہ دیگرشعبہ جات لیگل ایڈ کمیٹی، APMSO، میڈیکل ایڈ کمیٹی ،انٹل ایکچول کمیٹی،لیبر ڈویژن ، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین نے بھی زونل آفس پر بکروں کا صدقہ دیا علاوہ ازیں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی اور اراکین اسمبلی نے پکاقلعہ میں شہداء حق کے قبرستان جاکر فاتحہ خوانی کی ۔