پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 24گھنٹوں کے دوران 9 افرادکا اضافہ

بدھ 17 ستمبر 2014 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 9 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال لاہور میں گوالمنڈی کا رہائشی24 سالہ عدنان،شیخ زید ہسپتال میں کینٹ کی رہائشی چارسالہ اقرا،چلڈرن ہسپتال میں شیخوپورہ کا رہائشی 8 سالہ عمر ساجد،جنرل ہسپتال میں نشترٹاؤن کا رہائشی19 سالہ اعجازحسین اور چونگی امرسدھو کی رہائشی23 سالہ یاسمین جبکہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں19 سالہ شہباز،ایک سالہ صلہ،35سالہ آصفہ اور13 سالہ بلال میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد62 تک پہنچ چکی ہے جبکہ شیخوپورہ،فیروز والا اور راوی ٹاؤن کے علاقوں کو ہائی رسک قراردے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :