کراچی :پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ،مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:30

کراچی :پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ،مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) کراچی میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ جس کے بعد سندھ میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 14ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گڈاپ ٹائون کے علاقے سلطان آباد میں 10 مہینےکا عمر پولیو وائرس کا شکار ہوا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اورنگی ٹائون راجہ تنویر کالونی میں بھی 22 مہینے کی حاجرہ کو بھی پولیو وائَرس ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔ جبکہ رواں سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 164 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔ فاٹا 115 پولیو کیسز ، کے پی کے میں 29 ، بلوچستان میں 3اور پنجاب میں 2 پولیو کیسز ریکارڈ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :