سیلابی علاقوں میں متاثرین میں ملیریا اور وبائی امراض پھیلنے لگیں‘ محکمہ صحت کی طرف سے طبی امداد نہ ہونے کے برابر‘ عوام کا احتجاج

جمعرات 18 ستمبر 2014 11:52

حیدرآباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سیلابی علاقوں میں متاثرین میں ملیریا اور وبائی امراض پھیلنے لگیں‘ محکمہ صحت کی طرف سے طبی امداد نہ ہونے کے برابر‘ عوام کا احتجاج۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کے علاقوں میں سیلاب کے بعد وبائی امراض سے متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن حکومتی احکامات کے باوجود کوئی بھی امدادی کارروائی نہیں ہورہی جس پر متاثرین نے احتجاج کیا اور وزیراعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ صحت چشم پوشی کررہا ہے جبکہ وبائی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں جن میں سینکڑوں گھرانے مبتلاء ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :