شرجیل میمن تجویزکوتعصب کی عینک اتارکرسمجھیں،خواجہ اظہارالحسن

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ شرجیل میمن الطاف حسین کی تجویز تعصب کی عینک اتار کر سمجھنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن کے بیان پر اپنے ردِ عمل میں خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ قائد الطاف حسین نے سندھ کی تقسیم کی نہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث نئے صوبوں کی تجویز دی ہے، ملکی وسیع مفاد میں فیصلوں کی اہمیت کو سمجھا جائے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ منفی بیانات سے شہری و دیہی علاقوں میں تفریق نہ کی جائے، پاکستان کی عوام اپنی مرضی کے مالک ہیں ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کی جائے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ امید تھی کہ پی پی جنوبی پنجاب اور سرائیکی صوبوں کی قرارداد کی طرح حمایت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :