ڈینگی مچھروں کی افزائش ختم کرنے کے لئے روم کولر خشک کردیں‘ بشیر مہدی

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ روم کولر ڈینگی مچھروں کی افزائش کا بڑا ذریعہ ہے ،ڈینگی مچھر کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری محکموں کوڈینگی مچھروں سے بچاؤکے لئے ورکشاپس کا انعقاد کرنا چاہیے اور ملازمین کواس سے بچاؤکے طریقہ بتائے جائیں،انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے ،ڈینگی کے خاتمہ کے لئے نوجوان آگے آئیں اور عوام اس بارے آگاہی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ ڈینگی کے خاتمہ کے اپنا کردار احسن طریقہ سے انجا م دے رہے ہیں،ماہرین ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطہ رکھیں،گھروں میں پانی کھڑا ہونا بھی لاروے کی افزائش کاسبب ہے ۔گملوں ،پرندوں کے برتنوں اور دیگرمقامات پر پانی کھڑا ہونے سے لاروا پرورش پاتا ہے ،طلوع فجر اور غروب آفتا ب کے یہ مچھر زیادہ نمودار ہوتاہے اس وقت احتیاط کی ضرورت ہے ،ڈینگی کو شکست دینے کے لئے ہم سب پرعزم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :