پنجاب میں ڈینگی بخار سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘ ترجمان محکمہ صحت

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بعض اخبارات میں ڈینگی بخار سے ایک مریض کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبرحقائق پر مبنی نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ پنڈدادن خان سے ڈینگی کے مشتبہ ، ممکنہ اور کنفرم مریضوں کی فہرست میں امام علی نام کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر مذکورہ نام کا کوئی مریض موجود ہے۔لہٰذا امام علی نام کے کسی مریض ڈینگی بخار سے ہلاکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور یہ خبر بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار سے ابھی تک کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی اور زیر علاج مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :