حکومتِ جاپان کی طرف سے تعلیم اور صحت کے منصوبوں کے لیے ایک لاکھ71 ہزار 920 ڈالر مالی امداد کی فراہمی ،

جاپان کے سفیر او ر این جی اوز کے سربراہان کے درمیان معائدوں پر دستخط ، دستاویزات کا تباد لہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 18:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) حکومتِ جاپان کی طرف سے پاکستا ن کے مختلف علاقوں میں صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان کی دو غیر سرکاری تنظیموں کو مجموعی طور پر 17 ملین روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ۔ اِن منصوبوں سے متعلق آج باضابط طور پر جاپانی سفیر کی رہائش گاہ پر پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنو ماتا او ر دونوں این جی اوز کے سربراہان نے معائدوں پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

Learning Awareness and Motivation Program (LAMP) نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 101260 سے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں پرائمری سکول کی تعمیر کی جائے گی۔اِس منصوبے کے مکمل ہونے سے 170 سے زائد سٹوڈنٹس سکول کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت سے مستفید ہوں گے جو اِس وقت سکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے باہر میدان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

True Worth Foundation نامی این جی او کو دی جانے والی رقم US$ 70660 سے اِسلام آباد کے علاقے چٹھا بختاور میں قائم مرکزِ صحت کو بہتر بنایا جائے گا جس میں ایمبولینس کی فراہمی، لیبارٹری کا قیام اور موجود سہولتوں کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اِس منصوبے کی تکمیل سے اِسلام آباد کے مضافاتی پسماندہ علاقوں کے 5400 سے زائد لوگ صحت اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات سے مستفید ہوں گے۔جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے اِس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا پاکستان کے لیے جاپان کے سرکاری ترقیاتی امدادی پروگرام میں بنیادی اہمیت حاصل ہے انہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے پاکستان کی تمام بچوں کو تعلیم اور صحت کی بہتر اور مساوی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل سے جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :