ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کانے پین سے چلنے والے ایل جی کے جی تھری اسٹائلس اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان

جمعرات 18 ستمبر 2014 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء )ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پین سے چلنے والے ایل جی کے جی تھری اسٹائلس اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ایل جی کے جی تھری اسمارٹ فون کی طرح بنیادی خصوصیات کا حامل ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی یورپ کی سب بڑی نمائش میں سے ایک آئی ایف اے نمائش میں ایل جی کے تھری جی اسٹائلس اسمارٹ فون اور یو ایکس فیچر کے حامل کیمرے نے شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جو کم قیمت پیکج پر دستیاب تھے۔

جی تھری اسٹائلس رواں ہفتے برازیل میں دستیاب ہوگا جس کے بعد یہ لاطینی امریکہ ، وسطیٰ ایشیا اور کامن ویلتھ کی خود مختار ریاستوں (سی آئی ایس) میں پیش کیا جائے گا۔ ایل جی کے جی تھری اسمارٹ فونز میں یہ جدید ترین ڈیوائس ہے جو تھری جی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں ان ممتاز صارفین کی ضروریات کوپورا کرتا ہے جو چوڑے ڈسپلے کے ساتھ ایک اسٹائلس پین کی خواہش کرتے ہیں جس کی بدولت انہیں تخلیقی و تعمیری کام کیلئے ہر ممکن حد تک کام کرنے کی آزادی مل جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ربر ڈائم کا اسٹائلس پین جی تھری اسمارٹ فون کی اندرونی جانب رکھے ہونے کے باعث کسی بھی ہاتھ میں رکھے جانے کے نتیجے میں آرام دہ ہے جبکہ 5.5 انچ کا طویل ڈسپلے بھی ہے۔ ایل جی کی کوئک میمو پلس ایپ ملنے سے جاٹنگ اور اسکیچنگ اس وقت مزید آسان اور زیادہ جامع ہے جب استعمال کنندہ نوٹ لکھتا ہے یا براہ راست تصویر یا نقشے بناتا ہے جس کے باعث اسٹائلس مختلف تیسری پارٹیوں کی ہاتھ کی لکھائی اور تصویری ایپ سے مطابقت رکھتا ہے۔