اولڈ سٹی لاہور نشہ کے انجکشن کا استعمال کرنے والوں کا مرکز بن گیا ہے ، سید ذوالفقارحسین

جمعرات 18 ستمبر 2014 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) لاہور کے باغات اور پارکوں میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ جبکہ اولڈ سٹی نشہ کے انجکشن استعمال کرنے والوں کا مرکز بن گیا ہے۔ محکمہ صحت کی واضح پالیسی نہ ہونے اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر لاہور کے 60 فیصد میڈیکل سٹورز نشہ آور انجکشن ،گولیاں اور سیرپ فروخت کر رہے ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں جن میں علی پارک،داتا دربار ایریا ، بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ ،لاری اڈا ،چوبرجی پارک ،نسبت ر وڈ،شارع فاطمہ جناح،لکشمی چوک اور بند روڈ زیادہ متاثر ہیں ۔

جو آئی ڈی یوزر کی تعداد میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس زیر اہتمام اڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ سنٹر لاہور میں شیشہ کیفوں کے خلاف بل کے رویو پر ٹاک پروگرام سے خطاب کرتے ہوے کہی۔

(جاری ہے)

پروگرام سے ملک جاوید اقبال اور ڈاکٹر عثمان سندھو نے بھی خطاب کیا سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ لاہور کا پرانا شہر نشہ کے ا نجکشن استعمال کرنے والوں کا حب بن گیا ہے لاہور صوبہ پنجاب کا دارالحکومت اور9 ملین آبادی والا شہر ہے کراچی کے بعد لاہور پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں منشیات کا استعمال اور فروخت بہت زیادہ ہے۔

پنجاب حکومت کو شیشہ کیفوں کے خلاف پالیسی کا اعلان کرے اور اسمبلی میں شیشہ کیفوں کے خلا ف موجود بل کو منظور کرواے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں منیشات کی سپلای میں دن بدن اضافہ ہورہا ھے۔ جبکہ تعلیمی اداروں پر ایک الگ رپورٹ مرتب کررہے ہیں ۔
؂

متعلقہ عنوان :