کندھ کوٹ ،سیلابی پانی دیہاتوں میں داخل ،متعدد بچے گیسٹرو کا شکار
جمعہ 19 ستمبر 2014 14:28
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) کندھ کوٹ کے کچے میں سیلابی پانی مزید چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے ، جبکہ پانی دیہاتوں میں کھڑا ہونے کے باعث پچاس سے زائد بچے گیسٹرو ،جلداور دیگر بیماریوں میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پنجاب سے آنے والا سیلابی ریلا کندھ کوٹ کے کچے کے مزید چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے لوگ ،پانی میں پھنس گئے ہیں ،اور ان کو نکالنے کے لئے ضلعی حکومت نے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ، دوسرے جانب ،ضلعی حکومت کی جانب سے لگائی گئی خیمہ بستی میں ابھی تک کھانے پینے کی اشیاء اور پانی بھی میسر نہیں ہے ،اور نہ ہی میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔
سہولیات نہ ہونے کے باعث کچے کے لوگ ریلیف کیمپوں میں آنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں۔ کچے کے لوگ بے بسی کے عالم میں پانی میں ہی زندگی بسر کر رہے ہیں اور کچے میں پانی کھڑا ہونے کے باعث پچاس سے زائد بچے گیسٹرو اور جلد کی بیماریوں میں مبتلاء ہوگئے ہیں اور ان کے علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم نہیں پہنچ سکی ہے ،جس سے مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شدید مشکلات میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے جبکہ سکولوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.