ایف سی بلو چستان کے زیر اہتمام پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:41

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکورمیجرجنرل اعجازشاہدکی ہدایت پرژوب کے علاقے کلی بادنزئی میں ژوب ملیشیاء کے زیر نگرا نی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں فرنٹیئرکوراورپی پی ایچ آئی کے میل فی میل ڈاکٹروں نے1200 نادار مریضوں کا مفت معائنہ کیااورانھیں مفت ادویات دی گئیں۔کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء کرنل محمدحیات نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ کرنل محمدطارق،میجرعاصم اورکورایس ایم واقف شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پی پی ایچ آئی کے ایگزیکٹیو آفیسر سیدامان شاہ مندوخیل اورایس ایم اسلم خان نے کمانڈنٹ ژوب میلشیاء کومیڈیکل کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء نے کہاکہ امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کوطبی اوردیگر سہولیات کی فراہمی فرنٹیئرکورکا عزم ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان کے غریب اورپسماندہ عوام کی ہرممکن مددکررہی ہے۔ژوب کے مختلف دوردرازعلاقوں میں ہرتین ماہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جائے گا ۔کمانڈنٹ نے مزیدکہاکہ ان کی ترجیح پسماندہ اورسرحدی علاقے ہیں جہاں کے لوگ غریب اور طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ انھوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل کیمپوں کے انعقاداوردوسرے فلاحی کاموں میں ایف سی سے بھرپورتعاون کریں۔ د ریں اثناء کمانڈنٹ نے بچوں کو انسدادپولیوکے قطرے پلائے اوربچوں میں تحائف تقیسیم کیے۔میڈیکل کیمپ میں موجودعلاقے کے لوگوں نے ایف سی بلو چستان اورپی پی ایچ آئی کے کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :