میونسپل کمیٹی صوابی کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:56

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) میونسپل کمیٹی صوابی کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں سکول کے بچوں ، محکمہ صحت اور تعلیم کے آفسران اور بلدیہ صوابی کے ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر صوابی خالق داد کے دفتر سے شروع ہوا جو ٹوپی ، جہانگیرہ اور مردان روڈ سے ہو تا ہوا کرنل شیر چوک جا پہنچا اور بعد ازاں ضلعی ہسپتال صوابی تک واک کیا چیف میونسپل آفیسر میاں شفیع الرحمن نے شرکاء سے کہا کہ ڈی سی او صوابی کی ہدایت پر ہر جمعہ کو تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیز میں ڈینگی وائرس سے آگاہی کے بارے میں واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عدیل احمد نے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے محلوں ، مساجد ، حجروں اور گھروں میں لوگوں سے ڈینگی وائرس بیماری اور اس کے بارے میں اختیاطی تدابیر اپنانے کے بارے میں شعور اُجاگر کریں

متعلقہ عنوان :