شیخ زید ہسپتال میں سکیورٹی موبائل موٹر سائیکل سروس کا آغاز کر دیا،

سکیورٹی موبائل موٹر سائیکل کا آغاز ہسپتال میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے،ڈاکٹر فرخ اقبال

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں سکیورٹی موبائل موٹر سائیکل سروس کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی مرحلے میں تین موبائل موٹر سائیکلیں شروع کی گئی ہیں۔ جن پر ہسپتال سکیورٹی گارڈ ز اپنی ڈیوٹی کے دوران چوبیس گھنٹے گشت کیا کرینگے۔ سکیورٹی موبائل موٹر سائیکل سروس کا افتتاح گزشتہ روز شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر فرخ اقبال نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹرشیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر حسین، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ریاض، چیف پروٹو کول آفیسر ڈاکٹر احمد عالمگیر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سید زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اینڈ ڈین ڈاکٹر فرخ اقبال نے کہا کہ سکیورٹی موبائل موٹر سائیکل کا آغاز ہسپتال میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے۔ تا کہ ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہسپتال میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :