قیدیو ں میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی پر صوبائی وزیر منظور حسین وسان کا نوٹس ،

قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صوبائی وزیر جیل خانہ جات

جمعہ 19 ستمبر 2014 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات ‘ انسداد بدعنوانی اور معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے سندھ کی جیلوں میں طبی کیمپوں کے دوران قیدیوں میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی پر فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جن قیدیوں میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی ہوئی ہے ان کا مناسب علاج اور باقاعدہ ویکسینیشن کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

وبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہا کہ جیلوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین کی نگرانی میں میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیاجائے اور ان کیمپس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز سے قیدیوں کے چیک اپ کرائے جائیں ۔انہوں نے قیدیوں کے لئے مناسب خوراک اور پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی کے ساتھ ساتھ جیلوں میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :