سیلاب زدگان کیلئے پیما کی طبی خدمات جاری، 6ہزار سے زائد مریضوں کا علاج،

سیالکوٹ، ملتان، چنیوٹ اور جھنگ میں فری میڈیکل کیمپس کئے گئے، ڈی جی خان میں طبی خدمات کیلئے6مقامات کا تعین

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6460 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں، پیما کے انچارج ریلیف ڈاکٹر شفقت جاوید نے بتایا کہ اس وقت پیما سیالکوٹ ، ملتان، چنیوٹ اور جھنگ میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے جہاں پیما کے رضاکار ڈاکٹرز مختلف سیلاب متاثرہ آبادیوں میں جا کر متاثرین کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ادویات فراہم کر رہے ہیں، علاوہ ازیں الخدمت کے تعاون سے ناروال میں بھی میڈیکل کیمپس کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈیرہ غازی خان میں 6مقامات کا تعین کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی، انہوں نے مزید بتایا کہ فیما اور ایمانا کے تعاون سے پیما موبائل ہسپتال نے گزشتہ روز حافظ آباد میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، دریں اثناء پیما کی سیلاب متاثرین و آئی ڈی پیز کے لئے جاری میڈیکل ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے ریلیف کمیٹی کا اجلاس 2ستمبر کو پیما سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا جس کی صدارت ریلیف انچارج ڈاکٹر شفقت جاوید کریں گے۔

متعلقہ عنوان :