پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آگئے تعداد 166ہوگئی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:37

اسلام آباد/خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) خیبرپختون خوا میں پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آگئے۔ رواں سال ملک میں پولیوکیسزکی تعداد 166ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی سولہ ماہ کی سلمیٰ اورپشاورکی آٹھ ماہ کی حبیبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سلمیٰ کو ایک بار بھی پولیو سے بچاؤکے قطرے نہیں پلاوائے گئے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقی غریب ایباد ٹاؤن فورکے رہائشی والدین نے اپنی بیٹی حبیبہ کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکارکردیا تھادونئے کیسزکے بعد رواں سال ملک بھرمیں پولیوکیسزکی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ اب تک فاٹا میں ایک سوانیس،خیبرپختونخوا اٹھائیس،سندھ چودہ،پنجاب دواوربلوچستان میں تین پولیوکیسز سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :