قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کی تصدیق کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء )صوبائی حکومت نے محکمہ لائیو سٹاک کو عید قربان پرفروخت کیلئے لائے جانیوالے جانوروں میں کانگو وائرس کی تصدیق کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام اضلاع میں قربانی کیلئے لائے جانیوالے جانوروں میں کانگو وائرس کی تصدیق کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ وائرس سے متاثرہ کوئی جانور منڈی میں نہ آنے پائے۔ مراسلے کی وصولی کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔