ڈی سی او قصور کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء ) ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ‘ای ڈی او فنانس ‘ای ڈی او ایجو کیشن ‘ڈی ایچ او قصور ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر و انچارج پولیو مہم ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کوانچارج پولیو مہم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 29ستمبر تا یکم اکتوبر 2014ء تک منعقد ہو رہی ہے ۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ 42ہزار 725بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1124ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں966موبائل ٹیمیں ‘118فکسڈ اور 40ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانیوالی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کریگی اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :