حکومت نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے باعث سرگودھا کو ریڈ الرٹ کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) حکومت نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے باعث سرگودھا کو ریڈ الرٹ کردیا ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ڈینگی ریڈ سسٹم کے تحت سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کی افزائش اور لاروا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر سرگودھا کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ذرائع کے مطابق حکومت نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات کی ہیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :