تحر یک انصاف کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے شاہدرہ میں سیلاب سے متاثرہ مر یضوں کیلئے فر ی میڈکل کیمپ لگا یا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی ہدایت پر مر کزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری نے شاہدرہ کے علا قہ سیلاب سے متاثرہ مر یضوں کیلئے فر ی میڈکل کیمپ لگایا۔جس میں 100سے زائد مر یضوں کو مفت طبی سہو لت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز شاہدرہ کے علاقہ میں حاجی کوٹ میں لگائے جانیوالے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سیمی بخاری کے ساتھ ‘ڈاکٹر انیسہ فاطمہ کے ساتھ ڈسپنر محمد اقبال اور خادم حسین نے بھی اپنی خدمات سر انجام دیں ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے میڈیا ایڈ وئزر رانا اختر حسین،طاہر رشید بھٹی ، مظہر اقبال و دیگر نے بھی دورہ کیا۔

اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہمیں سیلا ب کے متا ثرین کی دل کھو ل کرمدد کرنی چاہیے ،سیلا ب کی وجہ سے متا ثرہ افراد کو بیما ریو ں سے بچانے کیلئے ہم چےئر مین عمران خان کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف اور صحت کی سہو لتیں فراہم کررہے ہیں جبکہ حکمر ان صرف فوٹو سیشن کروانے میں مصر وف ہیں اور عملی اقدامات صفر ہیں ،حکمر انو ں کی تو جہ عوام کی بجائے اپنی کر سی کو بچا نے اور اقتدار کو طول دینے پر مرکوزہے۔

متعلقہ عنوان :