حکومت کاصوبہ بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ

پیر 22 ستمبر 2014 15:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد بچوں کو خسرے کے حفاظتی ٹیکے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر پولیو کے قطرے اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں اس ضمن میں محکمہ صحت پنجاب نے 274 موبائل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہیں خسرہ ویکسیئن کے 1 لاکھ 44 ہزار 991 جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 156 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 30 ستمبر تک کا ٹارگٹ دیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرگودھا کے جن علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے ان میں بھیرہ‘ شاہپور‘ مڈھ رانجھا‘ ساہیوال ودیگر شامل ہیں ان کے علاوہ 18 اضلاع میں فوری طور پر وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائینگے اسی طرح فوری طور پر پولیو ٹیموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اضلاع میں 30 ستمبر تک پولیو کے قطرے پلانے کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بنائے جانیوالے ریلیف کیمپوں میں بھی خسرے اور پولیس ویکسیئن فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :