نوتال، دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی کیلئے حکومت صحت کے شعبے پر توجہ دے رہی ہے، میر اظہار حسین کھوسہ

پیر 22 ستمبر 2014 17:05

نوتال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر خوراک وترقی نسواں میر اظہار حسین خان کھوسہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے نئے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریضوں کی عادت کی ٹراما سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے صوبائی وزیر کو مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور انہیں دی جانیوالی طبی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی انہیں بتایا گیا اوچ پاور پلانٹ کی جانب سے قائم کی گئی اس ٹراما سینٹر کے ذریعے جدید تقاضوں کے مطابق مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات بروقت فراہم کی جارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک وترقی نسواں میر اظہار حسین خان کھوسہ نے کہاکہ صوبائی حکومت بھی صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہو جن کیلئے ہمہ وقت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں موجودہ حکومت نیک نیتی کیساتھ عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اور صوبے میں ترقی وخوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہاکہ ٹراما سینٹر کے قیام سے نصیرآباد ڈویژن کے عوام کو جدید قسم کی سہولیات کی جو فراہمی جاری ہے اس سے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ڈویژنل ہسپتال میں تمام شعبوں کے ہر ڈاکٹر کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔