پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، مزید7 مریض سامنے آ گئے ،

محکمہ صحت پنجاب نے مرض کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم تیز کردی

پیر 22 ستمبر 2014 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید سات کیسز سامنے آ گئے ،مجموعی تعداد 80تک پہنچ گئی ،محکمہ صحت پنجاب نے مرض کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم تیز کردی۔

(جاری ہے)

میو ہسپتال لاہور میں پانچ مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے جن میں راوی ٹاؤن کے رہائشی 37سالہ واجد ،50سالہ زبیدہ،35سالہ مشتاق اور 14سال کے دو لڑکے اسد اور حسین شامل ہیں جبکہ گھرکی ہسپتال میں 12سالہ عبید اللہ اور جنرل ہسپتال میں 11سالہ فرح میں بھی اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد انکا علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں لیکن عوامی احتیاط کی بھی ضرورت ہے تاہم صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز پر مفت ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ا80تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :