آئی سی سی کی جانب سے بولرز کیلئے بنائے جانے والے نئے قوانین نے آف اسپنرز کی نیندیں اڑا دیں

منگل 23 ستمبر 2014 12:29

حیدر آباد،دکن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بولرز کیلیے متعارف کرائے نئے قوانین نے دنیا بھر میں آف اسپنرز کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کی پابندی کا زخم سہنا پڑا ہے جبکہ دنیا کی دیگر ٹیموں کے ٹیسٹ اسٹارز بھی پابندیوں کی زد میں ہیں ایسے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور آف اسپنر عدنان رسول بھی امپائر کی نظروں میں آگئے ۔ وہ بھارت میں جاری چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں امپائر دھرما سینا اور شمس الدین نے ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا اور انہیں وارننگ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :