ضلع عمرکوٹ میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام اور اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

منگل 23 ستمبر 2014 14:45

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) ضلع عمرکوٹ میں29 ستمبر سے 01 اکتوبر 2014 سے سہ روزہ شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام اور خاص طور پر ضلع کے تمام اسکولوں کے اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور عوام الناس پولیو مہم کے دوران اپنے 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے آج ڈپٹی کمشنر دربار ہال میں تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کے جائیزہ کے متعلق ڈاکٹر ،آفیسران اور عملے سے معلومات حاصل کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم میں فلاحی تنظیمیں ، خواتین ورکرز اور خاص طور پر ضلع کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کی خدمت حاصل کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایسا ایک پروگرام تشکیل دیا جائے کہ اسکولوں میں تمام جماعت کے بچوں کو اس مہلک بیماری اور نقصانات کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کے بچوں کو پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی فلمیں دکھائی جائیں تاکہ بچوں میں شعور بیدار ہو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بڑے بچوں کے درمیان تقریبی مقابلے بھی کروایا جائے تاکہ وہ پولیو کی بیماری کے بارے میں جان سکیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو مہم میں کوئی بھی غفلت برداہشت نہیں کی جائے گی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چاروں تعلقوں کے اسسٹینٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ چاروں تعلقوں میں پولیو کے خلاف واک ریلی نکالی جائیں اور ٹرانزینٹ پوائنٹ پر پولیس پولیو پلانے والی ٹیموں کی نگرانی کریں ، اس موقع پر ڈی ایچ او گرداری لال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اگر کوئی بچہ مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے رہ گیا ہو تو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم کو کنٹرول روم کے نمبر 0238-570169 پر کال کرکے اطلاع دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہم سب کو قومی زمیواری ہے اور اس میں ہم سب کوبھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بھرت کمار نے کہا کہ پولیو پلانے والی ٹیموں کی نگرانی کو دوران اس بات خاص خیال رکھا جائے کہ پولیو کے ڈراپ ٹھنڈے رکھے تاکہ پولیوکے ڈراپ خراب نہ ہو، اس موقع پر پولیو ٹیم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو پولیو کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر ، ڈاکٹرز ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :