برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی دونوں ملکوں کے مابین پل کا کردارادا کررہے ہیں سید نیئر حسین بخاری

منگل 23 ستمبر 2014 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں وہ نہ صرف برطانیہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی زرمبادلہ کے ذریعے ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سٹاک آن ٹرینٹ کے لارڈ میر کاؤنسلر ماجد خان اور ان کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں سابق لارڈ میر چوہدری کرامت علی اور بزنس مین چوہدری کبیر شامل تھے۔ملاقات میں جو کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی سینیٹر محمد طلمحمود بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :