جنرل ہسپتال ڈائیلسز سنٹر کیلئے دس لاکھ روپے کے جدید آلات کا عطیہ

منگل 23 ستمبر 2014 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) فیروز پور روڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شیخ ریاض احمد نے لاہور جنرل ہسپتال ڈائیلسز سنٹر کے لیے دس لاکھ روپے مالیت پر مبنی جدید طبی آلات پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ کے سپرد کردیئے جبکہ انہوں نے ہر ماہ گردوں کے مرض میں مبتلا پانچ مریضوں کے ڈائیلسز پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے شیخ ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے انسانیت دوست افراد کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی کو دوام میں مدد دینے والے افراد نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی اجر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ میں جدید ڈائیلسز سنٹر کو مخیر حضرات کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔توقع ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔