مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 ہوگئی ہے، اقوام متحدہ

بدھ 24 ستمبر 2014 16:09

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے نتیجہ میں 2 ہزار 800 افراد ہلاک اور 50 ہزار 845 متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

برسلز سے عالمی ادارہ صحت کی جاری رپورٹ کے مطابق لائبیریا ‘ گنی اور سیر الیون میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 8 سو سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ 50 ہزار 845 افراد میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ادارے کا کہنا ہے کہ اس وباء سے متاثرہ طبی ملازمین میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جن کی تعداد 348 ہے اور ان میں سے بھی 186 ہلاک ہو چکے ہیں ادارے نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وباء پر قابو پانے میں تاخیر سے کام لیا گیا تو 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :