لیڈی ایچیسن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون دم توڑ گئی

بدھ 24 ستمبر 2014 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء)لاہور کے لیڈی ایچیسن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون دم توڑ گئی۔ رکشہ ڈرائیور سرور کی حاملہ بیوی کو منگل کی شام لیڈی ایچیسن ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ چھ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈاکٹروں نے اسکی بیوی کو طبی امداد فراہم نہیں کی اور اس نے دم توڑ دیا۔ ورثاء نے میت ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کیا تو عملہ اور ڈاکٹر غائب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین منتشر ہو گئے -