ایف آئی اے نے معروف دوا ساز کمپنیوں کے نام سے تیار کی جانیوالی دوائیں برآمد کرکے جعلی ادویات کے تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 24 ستمبر 2014 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے معروف دوا ساز کمپنیوں کے نام سے تیار کی جانیوالی دوائیں برآمد کرکے جعلی ادویات کے تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔

(جاری ہے)

2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شہزاد نامی شخص نے فیصل آباد کے علاقے میں دوائیں تیار کرنے کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے جہاں وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے معروف برانڈ کی جعلی دوائیں تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کرتا ہے۔

ایف آئی اے نے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی اور ایس ایچ او عمر فاروق کے ساتھ ریڈ کرکے جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری سے ملٹی نیشنل کمپنیاں فائزر اور جے ایس کے کے معروف برانڈوں کی جعلی دواؤں کی بھاری مقدار قبضے میں لیکر فیکٹری کے مالک شہزاد کو موقعہ سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔