امریکہ کبھی اسلام سے جنگ نہیں کرے گا‘ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے‘ اوبامہ،

دہشت گردی جیسے کینسر کے خلاف متحد ہونا ہوگا‘ داعش کو تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں‘ یوکرائن پر روسی جارحیت کو بھی روکنا ہوگا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

بدھ 24 ستمبر 2014 20:56

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی اسلام سے جنگ نہیں کرے گا‘ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے‘ دنیا کو دہشت گردی جیسے کینسر کے خلاف متحد ہونا ہوگا‘ داعش کو تباہ کرنا چاہتے ہیں‘ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں‘ یوکرائن پر روسی جارحیت کو بھی روکنا ہوگا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں روسی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں‘ یوکرائن کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں القاعدہ کو محدود کردیا ہے ۔ افغانستان میں پر امن اقتدار کی منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان انصاف اور امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ اسلام عظیم مذہب ہے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔ مسلم ممالک نے بھی القاعدہ نظریات کو مسترد کردیا ہے۔ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہیں برداشت نہیں کریں گے۔ امریکہ دھمکیوں کے ساتھ سرنگوں نہیں ہوگا۔ داعش کو تباہ کرنا بہت ضروری ہے۔ 40 سے زائد ممالک داعش کے خلاف کارروائی کیلئے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگ اب اپنے مسائل امن سے حل کرنا چاہتے ہیں۔