بھارتی شخص کے دل میں دو ماہ سے پھنسی گولی نکال لی گئی،

گولی افقی طور پر دل کے دو والوز کے درمیان پھنیم ہوئی تھی جسے نکال لیاگیا،ڈاکٹرجین

بدھ 24 ستمبر 2014 22:08

بھارتی شخص کے دل میں دو ماہ سے پھنسی گولی نکال لی گئی،

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) بھارت میں ایک شخص کے دل میں سے دو مہینے سے پھنسی گولی نکال لی گئی اور اب وہ سرجری کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔بھارتی اخبارکے مطا بق 32 سالہ بھارت شرما کوجولائی میں مشرقی ریاست اتر پردیش میں ایک بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ میں دو گولیاں لگی تھیں۔شرما کی کمر میں موجود گولی کو سرجری کے ذریعے نکال لیا گیا لیکن مقامی سرجنوں نے دل میں موجود گولی کو یہ کہہ کرنکالنے سے انکار کر دیا کہ اس کوشش میں شرما کی فوراً موت واقع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دل میں موجود.20 کیلبر کی گولی نکالنے کے لئے شرما کو بالا آخر احمد آباد لے جایا گیا۔دل کے سرجن انیل جین نے بدھ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی دو رکنی ٹیم کے ساتھ تین گھنٹوں پر مشتمل ایک پیچیدہ آپریشن میں گولی نکالنے کے بعد دل پر ٹانکے لگائے۔احمد آباد کے ایس اے ایل نامی نجی ہسپتال سے گفتگو میں جین نے مزید بتایا کہ گولی افقی طور پر دل کے دو والوز کے درمیان پھنیم ہوئی تھی۔ڈاکٹر جین کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ریکوری کے بعد شرما ایک مہینہ مزید آرام کریں گے جس کے بعد وہ واپس اپنے کام پر جا سکیں گے۔