برازیل میں اچھے مچھروں کے ذریعے ڈینگی بخار پر کنٹرول کا تجربہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:16

برازیل میں اچھے مچھروں کے ذریعے ڈینگی بخار پر کنٹرول کا تجربہ

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں محققین نے ڈینگی بخار کی روک تھام کے لیے مخصوص بیکٹیریا سے متاثرہ ہزاروں مچھروں کو شہر میں چھوڑا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق محققین پرامید ہیں کہ افزائش نسل کے بعد ان مچھروں کی تعداد دوسرے مچھروں سے زیادہ ہو جائے گی اور اس سے ڈینگی بیماری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس نوعیت کے اقدامات پہلے ہی آسٹریلیا، ویتنام اور انڈونیشیاء میں کیے جا رہے ہیں۔برازیل میں اس منصوبے کے مرکزی تحقیقاتی ادارے فیئرکروز انسٹیٹیوٹ کے اہلکار لوسیانو موریرا کے مطابق یہ پروگرام 2012 میں شروع کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ان کی ٹیمیں ہر ہفتے ریو کے چار مخصوص علاقوں میں مچھروں کو خصوصی پھندے کے ذریعے پکڑنے کے بعد ان کا تجزیہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت چار ماہ تک ماہانہ دس ہزار مچھروں کو چھوڑا جائے گا اور اس کے تحت ریو کے شمالی علاقے ٹوبیکانگا میں 10 ہزار مچھروں پہلی کیپ چھوڑ دی گئی۔انھوں نے بتایا کہ ولباکیا نامی بیکٹیریا تقریباً 60 فیصد حشرات میں پایا جاتا ہے اور یہ ایسے مچھروں کے لیے ویکسین کا کام کرتا ہے جن میں ڈینگی وائرس پایا جاتا ہے اور ان میں ڈینگی وائرس کے بڑھنے کے عمل کو روکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا مچھروں کی افزائش نسل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر نر اور مادہ مچھر اس بیکٹیریا سے متاثر ہوتے ہیں یا صرف مادہ مچھر اس سے متاثرہ ہوتی ہے تو اس صورت میں آئندہ آنے والی تمام نسلوں میں ولباکیا بیکٹریا موجود ہو گا۔اس بیکٹریا پر 2008ء میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی میں تحقیق شروع ہوئی تھی۔برازیل میں 1981 میں 20 سال کے وقفے کے بعد ڈینگی وائرس دوبارہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد کے 30 سال کے دوران اس وائرس کے نتیجے میں 70 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 2009 سے 2014 تک برازیل میں ڈینگی بخار سے 32 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے 800کی موت واقع ہو گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی