بہاولنگر اسپتال میں زہریلی دوا سے 15 روز میں 54 بچے جاں بحق

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:32

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں غیرمیعاری دواؤں اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث پندرہ روز میں54بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔اسپتال انتظامیہ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماؤں کی گودیں خالی ہونے پر کسی مسیحا کا دل نہ پسیجا تو اپنے پیاروں کی اموات پر غم سے نڈھال ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

ان والدین کا کہنا تھا اگر علاج ہی نہیں کرنا تو ایسے اسپتال بند کر دیے جائیں۔ بچوں کی اموات اور عملے کی بے توجہی پر ایم ایس ڈاکٹر فیاض انور بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔انھوں نے کہا کہ دواؤں کی خریداری ای ڈی او ہیلتھ نے کی ہے۔ زہریلی دواسے بچوں کی ہلاکت پر وزیراعلی نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث مجموعی طور پر وفات پانے والے بچوں کی تعداد 120سے تجاوز کر چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط