ششی کپور کی صحت بہتر ہونے لگی‘ جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:35

ششی کپور کی صحت بہتر ہونے لگی‘ جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکار ششی کپور کی صحت بہتر ہونے لگی‘ جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ششی کپور کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور انہیں ایک یا دو دن میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ششی کپور کو 21 ستمبر کو سینے میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔