جرمنی مغربی افریقہ میں ایبولاوائرس کی روک تھام کیلئے 2 ہزار جرمن رضاکار روانہ کریگا

جمعرات 25 ستمبر 2014 14:12

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) جرمنی مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے فوجیوں اور شہریوں پر مشتمل 2 ہزار رضاکار روانہ کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق جرمن وزیردفاع اْرسلا فان دیر لائن نے کہا کہ ابیولا وائر س کو روکنے کیلئے کی جانیوالی مدد کی اپیل پر موصول ہونیوالا ردعمل حوصلہ افزاء ہے۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ممالک لائیبیریا، سرالیون، گنی اور نائیجیریا میں پھیلنے والی اس بیماری کی وجہ سے اب تک 28 سو افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر نے بھی وائرس کے پھیلاوٴ کو بین الاقوامی خطرہ قرار دیتے ہوئے بڑے امریکی امدادی مشن کو مزید وسعت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :