فیصل آباد،ایف آئی پولیس کا چھاپہ ،جعلی ادویات تیار کرنے والے دو ملز مان رنگے ہاتھوں گرفتار ، بھاری مقدار میں جعلی ادویات اور دوائیں تیار کرنے والی مشینیں برآمد کرلیں ،مقدمہ درج کرکے ملزموں کو حوالات منتقل کردیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 16:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) یف آئی پولیس نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات تیار کرنے والے دو ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی ادویات اور دوائیں تیار کرنے والی مشینیں برآمد کرلیں ،مقدمہ درج کرکے ملزموں کو حوالات منتقل کردیا گیا ،تھانہ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر اجمل حسین نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سمندری روڈ پر محلہ فتح آباد کے ایک گھر میں چھاپہ ماراتو ملزم محمد شہزاد اور محمد افضل مختلف میڈیسن کمپنیوں کی ادویات سے مشابہ ادویات تیار کررہے تھے جس میں اینٹی بائیو ٹک اور درد کی دوائیں و انجیکشنز شامل ہیں پولیس نے دونوں ملزموں کو موقع سے گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دوائیں اور ادویات تیار کرنے والی مشین تحویل میں لے کر مقدمہ نمبری 392/14 درج کرکے ملزموں کو حوالات میں بند کردیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم نے مشہور میڈیسن کمپنیوں کے نام کے لوگو اور اسٹیکر بنارکھے تھے جو ان جعلی ادویات پر لگاکر میڈیکل سٹورز مالکان کی ملی بھگت سے فروخت کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :