پنجاب میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،مجموعی تعداد 94 ہوگئی

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) پنجاب میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ، مجموعی تعداد 94 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ساٹھ سالہ عبدالخالق اور سولہ سالہ سبحان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی دونوں مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے پنجاب بھر میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 94 ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :