سندھ اسمبلی میں جمعرات کو زخمی افراد کی طبی امداد سے متعلق بل متعارف کرا دیا گیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 18:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو زخمی افراد کی طبی امداد سے متعلق بل متعارف کرا دیا گیا ۔ سندھ پہلا صوبہ ہے ، جو اس معاملے پر قانون سازی کر رہا ہے ۔ صارفین کے تحفظ کا بل بھی کارروائی کے ایجنڈے میں موجود تھا لیکن بوجوہ اسے موخر کر دیا گیا ۔ اسمبلی میں ڈاوٴ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ( ترمیمی ) آرڈی ننس 2014 ء بھی پیش کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے یہ اعلان کیا کہ گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کے منظور کردہ پانچ بلز کی توثیق کر دی ہے ۔ ان میں پراونشل موٹر وہیکلز ( ترمیمی ) بل 2014 ء ، سندھ کریمنل پراسیکیوشن سروس ( تشکیل ، فرائض اور اختیارات) ( ترمیمی ) 2014ء ، بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل 2013ء ، شہداء کے معاوضے کا بل 2014ء اور سندھ فنانس بل 2014 شامل ہیں ۔ اسمبلی میں اسلامی نظریاتی کونسل کی تین سال کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :