وزیراعلیٰ کا گجرات میں مضر صحت گوشت کھانے سے طلباء کی حالت غیر ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس،

متاثرہ طلباء کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ‘شہبازشریف کی ہدایت

جمعرات 25 ستمبر 2014 19:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گجرات میں مضر صحت گوشت کھانے سے مدرسے کے طلباء کی حالت غیر ہونے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور متاثرہ طلباء کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔