برازیل میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے مچھروں کی فوج میدان میں آگئی ،بیکٹریا سے متاثرہ گڈ مسکیٹو ڈینگی مچھروں کو مار بھگائیں گے‘ ماہرین

جمعرات 25 ستمبر 2014 19:56

برازیل میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے مچھروں کی فوج میدان میں آگئی ،بیکٹریا ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء ) برازیل میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے مچھروں کی فوج میدان میں آگئی ، ماہرین کے مطابق بیکٹریا سے متاثرہ گڈ مسکیٹو ڈینگی مچھروں کو مار بھگائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسان کو نڈھال کرنیوالے ڈینگی کے خلاف تیاریاں کرلی گئیں، جان لیوا مچھر کے خاتمے کیلئے اسی کی برادری کی فوج ہوگی۔

(جاری ہے)

ریو ڈی جنیرو میں ایلیمنیٹ ڈینگی پروگرام کے تحت وول بیکیا نامی بیکٹریا سے متاثرہ مچھروں کو شہروں میں چھوڑدیا جائے گا، متاثرہ مچھر، ڈینگی مچھر سے ملاپ کے بعد موذی مرض کے اثرات کو زائل کردے گا۔

انفیکٹڈ مچھروں کو طبی ماہرین نے خصوصی تحقیق کے بعد تخلیق کیا ہے، اس مقصد کیلئے 10 ہزار لارووں پر تجربہ کیا گیا، برازیل سے قبل، انڈونیشیا، کولمبیا اور ویت نام بھی اس قسم کا تجربہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :