مہاجر دشمنی کے خلاف کراچی کی ہر گلی محلے میں دھرناہوگا، الطاف حسین،دھرنے کے شرکا ء ایمبولینس او رمریضوں کولے جانے والی گاڑیوں کا راستہ نہ روکیں،کراچی امن وامان کیس میں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے مطابق تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں وزیراعلیٰ سندھ ہاوٴس کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب

جمعرات 25 ستمبر 2014 20:08

مہاجر دشمنی کے خلاف کراچی کی ہر گلی محلے میں دھرناہوگا، الطاف حسین،دھرنے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ رابطہ کمیٹی نے آج سے مہاجر دشمنی اور رینجرز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کراچی کی ہر گلی محلے میں دھر نوں کافیصلہ کیا ہے، دھرنے کے شرکا ء احتجاجی دھرنوں کے دوران ایمبولینس او رمریضوں کولے جانے والی گاڑیوں کا راستہ نہ روکیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی امن وامان کیس میں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے مطابق تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں لیکن رینجرزاور پولیس صرف ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مار کر بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔

یہ بات انہوں جمعرات کی صبح وزیر اعلیٰ ہاوس سندھ کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

دھرنے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندے ،ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے دفترپرچھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے کارکنوں کے اہل خانہ بھی شریک تھے ۔دھر نے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جھوٹوں ، منافقوں اور شیاطین پر اللہ کی لعنت ہے ۔

الطاف حسین نے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے جب کراچی آپر یشن کا فیصلہ کیا گیا تو ایم کیوایم نے تحفظات کے باوجود اس آپریشن کی حمایت کی او رواضح الفاظ میں کہا کہ اگر قانون شکن عناصر ایم کیوایم میں موجود ہیں تو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے تحت صرف ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر پانچ ہزار سے زائد چھاپے مارے جاچکے ہیں ، کیا کسی اور سیاسی و مذہبی جماعت کے دفاتر پر رینجرز نے چھاپے مارے ؟اگر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں تو پیپلز پارٹی ،اے این پی ، جماعت اسلامی ، سنی تحریک ، اور مسلم لیگ کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے گھر گھر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے ؟ الطاف حسین نے کہا کہ آج کراچی میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر جس طر ح چھاپہ مارا گیا ہے اس سے مہاجروں کے ضبط کا بندھن ٹو ٹ چکا ہے اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے ہوسکتے ہیں تو مہاجروں سے تعصب او رنفرت کے خلاف کراچی بھر میں گلی گلی احتجاجی دھرنے ہوں گے ،آج مہاجر دشمنی کے خلاف ہر گلی محلہ میں دھرنا ہوگا ۔

رابطہ کمیٹی نے دھرنوں کا فیصلہ کر کے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اگر قائد تحریک اس فیصلے کی توثیق نہ بھی کر یں تب بھی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ۔ الطاف حسین نے کہا میڈیا کے نمائندے کیوں سچ نہیں بولتے کہ اگر سپریم کورٹ ک فیصلے کے مطابق تما م سیاسی ومذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں تو رینجر ز اورپولیس صرف ایم کیوایم کے عسکری ونگ کیوں تلاش کر رہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اب یہ دھاندلی نہیں چلے گی ،مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے ، پاکستان کی تمام حق پرست قومیتیں ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں اور حق پرستی کی جدوجہد میں ایم کیوایم کے شانہ بشانہ ہیں ۔

ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں میں ،پختون ،بلوچ ، سندھی ،کشمیر ، سرائیکی ، گلگتی ،بلتستانی ،اور غیر مسلم پاکستانی بھی شریک ہیں، ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر تمام حق پرست بلا امتیاز رنگ و نسل اور زبان ایک خاندان بن چکے ہیں اور ملک کے مظلوم او رمحروم عوام کا خاندان صرف ایم کیوایم ہے ۔ الطاف حسین نے حق پر ست قلمکاروں ،دانشوروں ، تجزیہ نگاروں خصوصاً مہاجر دانشور وں سے پرزور دیا کہ وہ مصلحت کا لبادہ اتار دیں او رآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے میدان عمل میں آکر کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھی وڈیروں اور جاگیر دار وں کو اگر دادا گیر ی کاشوق ہے تو اپنے گاؤں گوٹھ جاکر غریب ہاری کسانوں پر دادا گیری کریں اگرانہوں نے کراچی کے باشعور عوام پر داداگیری دکھانے کی کوشش کی تو عوام اپنی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں بالخصوص ماؤں ،بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماضی میں ہمت وجرات او ربہادر ی کا مظاہر ہ کیا ہے اس کڑے او رآزمائش کے وقت میں بھی آپ ہمت وحوصلے سے کام لیں اور ہرگزمایوس نہ ہوں ۔انہوں نے گرفتار شدگان کے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ہمت سے کام لیں ۔