گنگا رام ہسپتال سے نا معلوم خاتون نومولود کو اغواء کر کے لے گئی،پولیس نے بچے کی بازیابی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ،ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی بھی قائم

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:44

گنگا رام ہسپتال سے نا معلوم خاتون نومولود کو اغواء کر کے لے گئی،پولیس ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء ) گنگا رام ہسپتال سے نا معلوم خاتون نومولود کو اغواء کر کے لے گئی،ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے بچے کی بازیابی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ،ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال میں محمد رفیق کی اہلیہ کے ہاں گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش ہوئی اورکچھ دیر بعد ہی نامعلوم خاتون بچے کو اغو اکرکے لے گئی ۔

بچے کے اغواء کے بعد والدین نے احتجاج شروع کر دیا جس پر انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کو طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گنگا رام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکیورٹی کا عملہ اور دیگر سٹاف بھی ڈیوٹی پر موجود تھا ۔ اس واقعے کے وقت بچے کی والدہ جاگ رہی تھی جبکہ اسکی خالہ ممتاز بھی پاس موجود تھی جبکہ ایک خالہ سکینہ باہر موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی چھا ن بین کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اس واقعے میں کسی کی غفلت تو شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے شواہد موجود ہیں اور امید ہے کہ بچے کو جلد بازیاب کر الیا جائے گا ۔جبکہ پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :