حکو مت سیلاب سے متا ثر ہ آخری شخص کی بحا لی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ،وفاقی وزیر صحت

جمعہ 26 ستمبر 2014 12:52

پنڈ ی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر صحت متحرمہ سا ئرہ ا فضل تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملک میں بہت بڑی تبا ہی ہو ئی ہے حکو مت آخری متا ثر ہ شخص کی بحا لی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، ا نہوں نے کہاکہ متا ثر ین کو خیمے راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے اور نقصانات کا جا ئز ہ لینے کے لئے ٹیمیں گاو‘ں گاو‘ں جا کر جا ئز ہ لے رہی ہیں اور انشا ء اللہ عید سے قبل متا ثرین کو معا و ضہ پہلی قسط دے دی جا ئے گی تاکہ متاثر ین ا پنے گھروں میں سکون سے عید کر سکیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت نے کہا ایک طر ف سیلاب کی شکل میں آ فت آئی ہے دوسر ی طر ف ا نتشار کی سیاست چمکائی جارہی ہے اور دھر نوں سے ملک معیشت تباہ کی جارہی ہے ، دھر نا دینے والوں کو مصیبت زدہ بھا ئیوں کا بھی کو ئی خیال نہ ہے ۔ عوام ایسے سیاست دانوں کو مستر د کر دیں گے ، ا نہوں نے کہا پا کستان مسلم لیگ (ن)سیاست کو عبارت سمجھتی ہے اورعبادت خدمت سے ہے جو کہ جاری رہے گی اور دھر نے ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :