لاہور،نجی کلینک میں زچگی کے دوران خاتون اوربچہ جاں بحق

جمعہ 26 ستمبر 2014 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) لاہورکے ایک نجی کلینک میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون اور اس کا بچہ جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق اعوان ٹاون کی رہائشی 25 سالہ حاملہ خاتون فضاء کوملتان روڈ سبزی منڈی اسٹاپ پرواقع ایک نجی کلینک میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

ورثا ء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث زچگی کے دوران خاتوں کی حالت غیر ہو گئی جس پر ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر جناح اسپتال لے جانے کو کہا۔ جناح اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے فضاء اور اس کے بچے کو مردہ قراردے دیا۔ ورثاء نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر احتجاج کیا اورذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :