ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈی سی او قصور محمد شاہد

جمعہ 26 ستمبر 2014 15:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) ڈی سی او قصور محمد شاہد نے کہا ہے کہ ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں کسی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈینگی آگاہی واکس اور سیمینارز ٹاؤنز کی سطح پر بھی کئے جائیں ، بچہ مچھلی اگلے تین دن کے اندر سٹاک اور ٹوٹل تلابوں کی لسٹ بھی مہیا کی جائے ،مچھر بھگاؤ پودے نہ لگانے والے محکموں کی لسٹ مہیا کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور نے ڈینگی مشتبہ کیسز اورڈینگی کنفرم کیسز کی تفصیل معلوم کی جس پر بتایا گیا کہ اس ہفتہ پانچ کیس سامنے آئے ہیں جو مکمل ٹیسٹ کے بعد کنفرم نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے بتایا کہ لاہور اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اس لئے ہمیں بہت محتاط ہونا ہوگا اگر ایک کیس بھی سامنے آگیا تو اس کو سنبھالنا مشکل ہو جائیگااس لئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو اگلے بیس دن بہت زیادہ کام کرنیکی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور ڈی او فشریز کو ہدایت کی کہ تمام ٹاؤنز میں بچہ مچھلی اگلے تین دن کے اندر سٹاک کی جائے اور ٹوٹل تلابوں کی لسٹ بھی مہیا کی جائے ۔ مچھر بھگاؤ پودے جن محکموں نے ابھی تک نہیں لگوائے وہ اگلے ہفتے کے اندر پودے لگوائیں اور اسکی رپورٹ مہیا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :