مزید دو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد96ہو گئی

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء)پنجاب میں ڈینگی کا مرض بتدریج بڑھنے لگا ، مزید دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہونے سے مجموعی تعداد 96تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق راوالپنڈی سے ہے جن میں پندرہ سالہ اویس اور 48سالہ یونس شامل ہیں جن میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ اس طرح پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 96ہو گئی ہے ۔