فرنٹیرکو ر بلو چستان کا نارکوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:37

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گزشتہ روزبارکھان کے علاقے نارکوٹ میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 619 مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس میں216 عورتیں،225بچے اور178مرد شامل تھے۔ مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

کمانڈنٹ میوندرائفلز کرنل صغیرکامران نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجودمریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔