حکومت کا صوبہ پنجابمیں پولیو مہم کیلئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر میں پولیو مہم کیلئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے محکمہ تعلیم کو 3 دن میں اساتذہ کے نام بھجوانے کا حکم‘ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ستمبر سے شروع ہونیوالی 3 روزہ پولیو مہم کیلئے پہلی مرتبہ اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع کے
اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں حکومت اور ضلعی محکمہ صحت کے دفاتر کو فراہم کریں تاکہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمہ کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب سمیت فاٹا اور تینوں صوبوں میں پولیو کے 166 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پولیو سیل کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں اور فاٹا کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا کہا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اپنے صوبوں سے پولیو کی وباء سے جلد از جلد چھٹکارا پائیں کیونکہ اس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر پولیو کی بیماری پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے یادرہے کہ امسال پاکستان بھر میں پولیو کے 166 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں فاٹا کے 4 ڈسٹرکٹ میں 119 کیس سامنے آنے پر فاٹا سر فہرست ‘ جبکہ کے پی کے کے 6 ڈسٹرکٹ میں 28 کیسز‘ سندھ کے 7 اضلاع میں 14 کیسز‘ بلوچستان کے 2 اضلاع میں 3کیس جبکہ پنجاب کے دو اضلاع بھکر اور چکوال میں 2 کیسز شامل ہیں

متعلقہ عنوان :